دو ہفتوں کے دوران 20 سائلین کو 13 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 30 روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا. محتسب پنجاب اعظم سلیمان خان
اعظم سلیمان خان محتسب پنجاب میجر (ر) کی مداخلت پرگزشتہ دو ہفتوں میں دوران 20 سائلین کو 13 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 30 روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ 12 کروڑ 24 لاکھ 38 ہزار روپے کا سب سے بڑا ریلیف جوکہ ضلع سیالکوٹ کے ایک گائوں کیسر والی سے تعلق رکھنے والے شہری محمد شمیم کی درخواست پر دیا گیا جس پر درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سیالکوٹ کہ ایک نالے کی توسیع کے دوران اس کی زمین شامل کر لی گئی اور اسے اس کا معاوضہ نہیں ادا کیا گیا۔
شنوائی نہ ہونے پر اس نے محتسب پنجاب کے دفتر میں درخواست جمع کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے محمد شمیم کو اس کی زمین کا مکمل۔ عاوضہ ادا کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع ننکانہ صاحب کے علاقے سمن آباد کی رہائشی نسیم بیگم جس کا شوہر نذیر احمد جو میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کا ملازم تھا اس نے فیملی پنشن اور مالی امداد کی مد میں 21لاکھ 64ہزار 2سو 40روپے کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے نسیم بیگم کو تمام بقایاجات کی ادائیگی کر دی گئی۔
میونسپل کمیٹی حسن ابدال میں کام کرنے والے آزاد مسیح جوگزشہ سال ریٹائر ہو گیا تھا اور اپنی پنشن، خصوصی گرانٹ اور دیگر واجبات سے محروم تھا۔ محتسب آفس نے اس کی درخواست پر باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا گیا جس پر آزاد مسیح کو اس کے مکمل واجبات 12لاکھ 82ہزار 9سو 55روپے ادا کئے گئے۔ باقی جن 17 شکایات پر ریلیف فراہم کیا گیا ان میں پنشن، گروپ انشورنس۔ فیملی پنشن۔ جی پی فنڈ میرج گرانٹ۔ وظیفہ اجرا ۔ ڈیتھ گرانٹ، لیو انکیشمنٹ اور رخصت واجبات کے معاملات شامل ہیں۔