کھاریاں(جبارعلی ساگر)احسان الحق بیلف کےاعزازمیں نظارت برانچ سول کورٹس کھاریاں کی جانب سے الوداعی پارٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا. تقریب میں ججزصاحبان نے احسان الحق کوبطوربیلف 27سال 8ماہ سروس کے بعد ریٹائرمنٹ پراعزازی شیلڈ سے نوازا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد لطیف نائب ناظر اکاؤنٹ اور منور حسین نائب ناظر تعمیل سول کورٹس نظار برانچ کھاریاں کی جانب سے اپنے اسٹاف کے سنیئر بیلف احسان الحق کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کااہتمام کیا. جبکہ اس موقع پرججزصاحبان قدیرحسین بٹ فرسٹ کلاس جج درجہ اول کھاریاں عاطف نوازبھٹی سول جج، عدنان احمدگوندل سول جج، محمداظہرقیوم سول جج، کھاریاں نےاحسان الحق بیلف کواعزازی شیلڈ سےنواز اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس الوداعی تقریب میں نظارت برانچ اور عدالتی اہلکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں سکندرریڈر، سیدانیس ماجد بیلف، سیدناصرعباس، محمدرفیق، محمدمشودبٹ، ظفراقبال، محمدآصف بیلف، نصیراحمدتعمیل کنندہ، دیگرشرکاء میں ظہور احمد،کاشف منظور، سرفرازانجم،محمد سرور، انعام اللہ،محمد قیصر، عثمان نذر، حبیب الحسن تعمیل کنندہ، موجودتھے، یاد رہے کہ احسان الحق نےبطور بیلف 27 سال8 ماہ سروس کے بعد ریٹائرمنٹ حاصل کی اسموقع پرانظارت برانچ کھاریاں کے اہلکاروں نے انکی عملی طور پر خدمات کو سراہ۔