Naydunya

خرچہ نہ دینے پر بدبخت بیٹے نے اپنے ہی باپ کو ڈنڈے مار کر قتل کر ڈالا۔

Malakwal-qatl

خرچہ نہ دینے پر بدبخت بیٹے نے اپنے ہی باپ کو ڈنڈے مار کر قتل کر ڈالا

منڈی بہاؤالدین/ ملکوال میں بدبخت بیٹے نے اپنے ہی باپ کو پیسے مانگنے سے انکار پر ڈنڈے مار کر قتل کر ڈالا پولیس ذرائع کا کہنا مطابق ملزم اکبر کا اپنے والد اصغر کے ساتھ مبینہ طور پر خرچہ مانگنے پر جھگڑا ہوا تو بیٹے نے ڈنڈے مار مار کے اپنے باپ کو جان سے مار دیا اور لاش کو کمرے میں رکھ کر تالا لگا دیا تھا محلہ داروں کی نشاندہی پر پولیس نے لاش کو بند کمرے سے برآمد کر کے  جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش  شروع کردی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مذید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔