Naydunya

سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کی شروعات مخالفین کی نیندیں حرام کررہی ہے ، کونسلر چوہدری وسیم جاوید بیگہ

کھاریاں (جبار ساگر ) کونسلر چوہدری وسیم جاوید بیگہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل پیں۔ سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کی شروعات مخالفین کی نیندیں حرام کررہی ہے۔انشاءاللہ مہنگائ اور بیروزگاری کا خاتمہ بھی اسی طرح ہوگا۔ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیادوں پر کمی سے روپیہ مستحکم ہورہا ہے۔جس سے مہنگائ میں کمی ہوگی اور ملکی معیثت بھی مضبوط ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے ہم بھی اپنی سطح پر جد و جہد کرررہے ہیں۔۔