قوم سپیکر قومی ا سمبلی ا سد قیصر کو اس کے بے مثال ضبط پر سلام کرتی ہے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک سچے عاشقِ رسول ہیں اللہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حامی اور ناصر ہو ۔آمین
تحریک ِ انصاف نے تحریک ِ لبیک کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے کا وعدہ پورا کر دیا ، قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی گئی لیکن جو تماشہ ایوان میں پاکستانیوں اور دنیا نے دیکھا وہ نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ دین ِ مصطفٰی اور اسلا می جمہوریہ پاکستان کی تو ہین ہے ،اس کی وجہ صاف ظاہر ہے عمران خان منافق نہیں اس نے اپنا وعدہ پورا کرنا تھا اس لئے عمران دشمن یہود ونصاریٰ کے کاسہ لیسوں نے تحریک لبیک کے کندے سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کے لیے مذہبی تیر چلایا اور ان کی خواہشات کے پر معصوموں کی لاشیں گریں لیکن قومی دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کی کوشش دین اور وطن پرستوں نے ناکام بنا دی جو ہوا بہت برا ہوا ، البتہ اپوزیشن نے ثابت کر دیا کہ وہ اسلام آباد کی بادشاہت کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔
حکومت نے اسلام دشمن قوتوں کو ناکوں چنے چبوا نے کے لئے تحریکِ لبیک پر پاپندی لگا دی اور قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اجلاس بلایا ،حکومت کے اس ا حسن اقدام کو عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی ،مذہبی،نظریاتی اور انسانی بنیادوں پر ہے انتہا پسندوں کو ملک میں کھواڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سینٹر ا عتزار احسن نے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق دیکھناہوگا کہ یہ سیاسی پارٹی ہے کہ نہیں پہلے بھی سیاسی پارٹیوں پر پابندی لگ چکی ہے دہشت گرد تنظیمیں بطور ِ سیاسی پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہو سکتیں ۔لیکن پاکستا ن پیپلز پارٹی نے اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے اپنا دامن بچا لیا ، اس لئے کہ وہ نہ تو ہاں کر سکتی ہے اور نہ ہی ناں، حکومت کی ہاں میں ہاں ملاتی ہے تو بین الاقوامی آقاﺅں کا خوف ہے” ناں“ کرتی ہے تو مذہبی جماعتوں کی نظر میں گرتی ہے پیپلز پارٹی نے نہ تومذہب کا ساتھ دیا اور نہ ہی ریاست کا !
مسلم لیگ ن کو مولانا فضل الر حمان پارلیمنٹ میںلے کر آئی لیکن جو ہنگا مہ آرائی دیکھی گئی توہین آمیز تھی ۔ مسلم لیگ ن کے دربا ریوں کے شور شرابے میں احسن اقبال اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان نے ا پنے خاندانی وقار کا تو جنازہ نکال دیا لگتا ہے عمران خان وائرس میں یہ لوگ بھول گیے کہ ہم پاکستانی اورمسلمان ہیں انہوں نے بد کلامی کی انتہا کر دی لیکن ایک غیور پختون نے خاندانی وقار میں انتہائی ضبط کا مظاہرہ کیا قوم سپیکر قومی ا سمبلی ا سد قیصر کو اس کے بے مثال ضبط پر سلام کرتی ہے!
خدا کا شکر ہے کہ قوم ایک بار پھر اپنے مذہبی عقا ئد میں سرخ رو ہو گئی عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک سچے عاشقِ رسول ہیں ۔ شہید ذ والفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی قرارداد پر دستخط کر نے سے پہلے کہا تھا میں اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر رہا ہوں اور آج عمران خان نے گستاخِ رسول فرانس کے خلاف قرار داد پیش کر کے ثابت کر دیا کہ ہم پاکستانی شانِ رسالت میں کسی بھی قسم کی گستاخی قبول نہیں کریں گے