منڈی بہاؤالدین شہر اور اس کے گردونواح میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا.

منڈی بہاؤالدین شہر اور اس کے گردونواح میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے

منڈی بہاؤالدین اور اس کے گردو نواح میں ماہ مقدس میں چینی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔ 83 روپے قیمت ہونے کے باوجود چینی دکانوں سے غائب ہے جبکہ چینی کی دستیابی کے 83 روپے کلو کے بورڈ ہر جگہ موجود ہیں مگر چینی غائب ہوچکی ہے۔ لوگ چینی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں چینی مافیا نے چینی ہی دکانوں سے غائب کر دی ہے۔ چینی کے لیے رمضان بازار یوٹیلیٹی سٹور پر لوگوں کو لمبی قطاریں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ چینی صرف یوٹیلیٹی سٹور اور رمضان بازار تک محدود ہو گئی ہے۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ چینی کی فراہمی کو عام لوگوں تک یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں