ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی پیش نظر ڈی پی او گجرات عمر سلامت کھاریاں کینٹ بائی پاس پر پولیس چوکی بنائیں ، چوہدری تجمل حسین پیارا
کھاریاں(جبار ساگر ) ممتاز اوورسیز پاکستانی سماجی شخصیت چوہدری تجمل حسین پیارا (ہالینڈ) نے کہا ہے کہ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی پیش نظر ڈی پی او گجرات عمر سلامت کھاریاں کینٹ بائی پاس پر پولیس چوکی بنائیں تاکہ عوام کو تحفظ مل سکے۔پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں میں لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔خواتین سے انکے بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال۔بناکر لوٹ مار کی جارہی پے۔طلائ زیورات۔۔موبائل فون اور نقدی کیساتھ دیگر سامان بھی لوٹا جارہا ہے۔لوگ عدم تحفظ کا شکارہوچکے ہیں۔ناکے وارداتوں کو روکنے کا حل نہیں ۔ڈی پی او گجرات فوری ایکشن لیں اور کھاریاں کینٹ بائ پاس پر پولیس چوکی کے قیام کا حکم صادر فرمائیں۔۔
Load/Hide Comments