رمضان المبارک میں دوسروں کا احساس زیادہ سے زیادہ کیا جائے تاکہ مستحقین کی محرومیاں دور کی جاسکیں اور کچھ نہ کچھ تو مداوا ہوسکے۔حاجی چوہدری محمد اکرم پیارا

کھاریاں(جبار علی ساگر) ممتاز سیاسی و ۔سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد اکرم پیارا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دوسروں کا احساس زیادہ سے زیادہ کیا جائے تاکہ مستحقین کی محرومیاں دور کی جاسکیں اور کچھ نہ کچھ تو مداوا ہوسکے۔ اس کام کیلئے مخیر حضرات میدان میں آئیں اور بھر پور انداز میں مستحقین کی خدمت کریں۔ مزید کہا کہ مجھے اللہ نے جو توفیق دی ہے میں اس میں سے ہرسال بالخصوص رمضان المبارک میں راشن اور نقدی تقسیم کرتا ہوں۔ یہ سلسلہ پورا سال جاری رہتا ہے۔ انشاءاللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جاے گا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں