میاں شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کا اظہار تشکر۔
میاں شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کا اظہار تشکر !
میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے کہا کہ میاں شہباز شریف پنجاب کے حقیقی خادم اور پاکستان کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں وقت نے میاں شہباز شریف کی بے گناہی ثابت کی۔ ملک وقوم کی خدمت کرنے والے قوم اور قانون کی عدالت میں سرخرو ہورہے ہیں۔ موجودہ حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلا تفریق احتساب کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن سلیکٹڈ احتساب کسی صورت میں بھی قبول نہیں ہے۔
Load/Hide Comments