جامع مسجد سید نابلال نے تدریسی امتحان پاس کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا
کھاریاں (جبارساگر) الحمدللہ آج سے تین ماہ قبل قاری زاہد خالد صاحب خطیب مکتب جامع مسجد سیدنا بلال نے جو تدریسی عمل شروع کیا تھا اس کے امتحان پاس کرنے والے طلباء جنہوں نے پوزیشن حاصل کی ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نماز جمعہ شیخ الحدیث حضرت مولانا نوراشرف ہزاروی صاحب نے پڑھائی اور حضرت مولانا قاری یاسر حسین صاحب نقشبندی نے خصوصی شرکت کی جبکہ چوہدری محمد اقبال صاحب اور چوہدری محمد شبیر صاحب اور ملک سجاد اقبال اعوان صاحب اور ملک عمران حسین اعوان صاحب اورملک محمد الطاف صاحب اور ملک ثقلین حبیب نے اپنے ہاتھوں سے بچوں میں انعامات تقسیم کئیے اس موقع پر ڈوگہ ویلفیئر ٹرسٹ نے اعلان کیا کہ جو بچے چالیس دن بلا ناغہ پانچ وقت باجماعت نماز ادا کریں گے انہیں بزریعہ قرعہ اندازی ایک سائیکل انعام دیا جائے گا۔ بہترین کارکردگی پر قاری زاہد خالد صاحب اور قاری عمران صاحب اور قاری محمد عثمان صاحب کو پانچ پانچ ہزارنقد انعامات دئیے گئے۔ ھم سبھی قاری زاہد خالد صاحب کے بےحد مشکور ھیں کہ وہ ھماری نسلوں کی بہترین تعلیم وتربیت کر رھے ھیں۔ انشاءاللہ ڈوگہ ویلفیئر ٹرسٹ تعیلمی میدان میں چاھے دینی ہویا دنیاوی ہر طرح کی بھرپور سپورٹ کرتی رہے گی۔